تازہ ترین
کراچی: رینجرز کی ماڑی پور میں کارروائی، گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: رینجرز کی ماڑی پور میں کارروائی، گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی:(13 جون 2018) کراچی میں رینجرز نے ماڑی پور میں کارروائی کر کے انڈین گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری ماڑی پور روڈ کے قریب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیے

ترجمان رینجرز کے مطابق انڈین گٹکا افغانستان سے براستہ بلوچستان بس کے ذریعے کراچی لایا جارہا تھا، قبضے میں لیے جانے والے گٹکے کی مقدار تقریبا پانچ ہزار کلو گرام ہے۔ گٹکے کی قیمت ساٹھ سے پینسٹھ لاکھ روپے ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق قبضے میں لیے جانے والا گٹکا کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا

کراچی میں اے سی ایل سی کی کارروائی،4 ملزم گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top