تازہ ترین
کراچی: رینجرزکی کورنگی میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: رینجرزکی کورنگی میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی:(13 جولائی 2018)  سندھ رینجرز نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ رئیس مما کے ساتھی ٹارگٹ کلر محمد نذرکو گرفتارکرلیا۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ ، لینڈ گریبنگ اور غیر قانونی اسلحے کی ترسیل سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم اور ٹارگٹ کلر محمد نذر عرف نذر مکرم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ ، لینڈ گریبنگ اور غیر قانونی اسلحے کی ترسیل سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم پرشہرکےمختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں جبکہ ملزم ماضی میں رئیس مما کے ساتھ بھی جرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کومزید قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ رینجرز کی خیرپور میں کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کہروڑپکا میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top