تازہ ترین
کراچی: جناح اسپتال کے اسٹور روم میں آتشزدگی

کراچی: جناح اسپتال کے اسٹور روم میں آتشزدگی

کراچی:(10 اگست 2018) جناح اسپتال کے اسٹور روم میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے باعث ایمرجنسی وارڈ میں دھواں بھر گیا جس کے باعث فوری طور پر شعبہ حادثات کو خالی کرایا گیا۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔

جناح اسپتال کے اسٹور روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث شعبہ حادثات میں دھواں بھرگیا۔ ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر سرجیکل وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ آگ کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی جس پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ جناح اسپتال کے اسٹور روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

حب: مسافر بس کھائی میں گر گئی، 35 افراد زخمی

مکان کی چھت گرنے سے 3 بھائی بہن جاں بحق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top