تازہ ترین
کراچی: تین روزہ جاپان فلم فیسٹیول کا آغاز

کراچی: تین روزہ جاپان فلم فیسٹیول کا آغاز

کراچی: (22 نومبر 2017) تین روزہ جاپان فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔ جاپانی ثقافت کی ترجمانی کرتی فلموں کی نمائش کو شہر قائد کے طلبہ سمیت دیگر شخصیات نے خوب سراہا۔

فلم فیسٹیول میں سچی کہانی پر مبنی جاپانی فلم اے ٹیل آف سیمورائی ککنگ کو اسکرین کیا گیا۔ یہ کہانی ایک ایسی جاپانی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کے شادی مشہور باورچی خاندان میں ہوتی ہے لیکن لڑکی اپنے ہاتھ سے بنے کھانوں کے باعث باورچی خاندان کو بھی اپنا گرویدہ بنالتی ہے۔

فیسٹول میں جاپانی قونصل جنرل توشی کازو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاپانی فلم دیکھانے کا مقصد پاکستانیوں کو جاپانی ثقافت سے روشناس کرانا ہے۔ فلم فیسٹیول میں طالبعلموں سمیت دیگر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق افراد نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اور جاپان کے 65 سالہ تعلقات، جاپانی سفارت خانے میں محفل موسیقی

 

جاپان: سمندری طوفان لین سے 2 افراد ہلاک

Comments are closed.

Scroll To Top