تازہ ترین
کراچی: بن قاسم میں خاتون کا قاتل شوہر نکلا

کراچی: بن قاسم میں خاتون کا قاتل شوہر نکلا

کراچی:(11 جنوری 2019) کراچی میں خاتون کے قتل کا معاملہ حل ہو گیا۔خاتون کے قتل میں شوہر ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم میں گذشتہ ہفتے بیوی کو زہر دے کر مارنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقتولہ فوزیہ کو ملزم یونس نےگھریلو ناچاکی کی وجہ سے زہر دے کر قتل کیا۔

ایس ایس پی ملیرکے مطابق شلواحقین کے مطابق مقتولہ اکثرسسرال والوں کی مارپیٹ کا ذکر کرتی اور جان سے مار دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کرتی تھی۔ داماد نے علاج خود کرانے کی ضد کی اور مرنے کے بعد لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے لواحقین نے داماد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزم کو بن قاسم پولیس نے پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے تحت گرفتار کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top