تازہ ترین
کراچی: اے ٹی ایم میں اسکیمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے دو چینی باشندے گرفتار

کراچی: اے ٹی ایم میں اسکیمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے دو چینی باشندے گرفتار

کراچی: (10 جنوری 2018) نجی بینک سے اے ٹی ایم فراڈ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ بینک عملے کی مدد سے فراڈ کرنے والے دو چینی باشندے پکڑے گئے۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

کراچی کے علاقے صدر میں عبداللہ ہارون روڈ پر واقع نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین میں اسکیمنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ رقم ہتھیانے کیلئے دو چینی باشندے اے ٹی ایم مشین داخل ہوئے تو بینک نے ان کی مشکوک سرگرمیاں بھانپ لیں۔ بینک سے نکلتے ہی چینی باشندوں نے فرار ہونا چاہا تو شہریوں نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان کے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ہکینگ کے آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ایس پی صدر توقیر نعیم کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل ہی اے ٹی ایم میں اسکیمنگ مشین لگائی تھی جو آج نکالنے آئے تھے۔

پولیس نے دونوں کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے حوالے کردیا جو متعلقہ پولیس کے ہمراہ چینی باشندوں سے تفتیش کرے گی۔ جبکہ ایف آئی حکام کے مطابق اس بینک میں ٹریفکنگ زیادہ ہونے کی وجہ سے یہاں مشین لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: منشیات اسمگلر نائجیرین باشندے کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ

میہڑ: پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 11 افغان باشندے گرفتار

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top