تازہ ترین
کراچی: ایف ٹی سی بلڈنگ میں آتشزدگی، اسنار کل پہنچ گئی

کراچی: ایف ٹی سی بلڈنگ میں آتشزدگی، اسنار کل پہنچ گئی

کراچی: (17 مارچ 2019) شارع فیصل پر واقع فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر (ایف ٹی سی بلڈنگ) میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے۔ آگ چھٹی منزل پرلگی ہے جہاں فائرٹینڈرز کے پانی کا پریشر نہیں جاسکتا تھا اس لیے اسنارکل کو طلب کیا گیا جس نے پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکام نے شہر سے مزید فائر ٹیندرز کو بھی ایف ٹی سی بلڈنگ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ بلڈنگ سے لگے شیشوں کے ٹوٹنے کی آوازیں بہت شدت کے ساتھ سنائی دے رہی ہیں۔ آگ کے شعلوں نے ساتویں منزل کا رخ کرلیا ہے۔

ایف ٹی سی بلڈنگ میں اہم سرکاری و غیر سرکاری اداروں سمیت متعدد بینکوں کے دفاتر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدا میں بلڈنگ کے عملے نے اپنے طور پرلگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن ناکامی کے بعد فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ آتشزدگی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ جائے وقوعہ پر پولیس اور ریسکیو اداروں کے اہلکار بھی موجود ہیں۔

اس وقت فائر بریگیڈ کے پانچ فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق ایف ٹی سی بلڈنگ میں لوگوں کے موجود ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور جو افراد موجود تھے انہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملنے پرریسکیو اداروں کی ایمبولینسز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top