تازہ ترین
کراچی ایس آئی یو کی کارروائی،دوٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی ایس آئی یو کی کارروائی،دوٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: (13 جنوری 2018) کراچی ایس آئی یو نے لکڑی گودی ڈاکس میں کارروائی کرتے ہوئےدو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی میں سی آئی اے نے دو ٹارگٹ کلرز شکیل چھینا اور شبیر کو گرفتار کرلیا ڈی جی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزما ن ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی، بھتہ خوری، شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث تھے۔ ملزم شکیل چھینا عزیر بلوچ کی جانب سے کھڈا مارکیٹ میں کمانڈر تھا۔

ملزمان نے بغدادی تھانے کے پولیس اہلکار عبدالرحیم کو بھی شہید کیا تھا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ لیاری میں تالا توڑنے کی وارداتوں میں بھی یہی گروپ ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

:یہ بھی پڑھئیے

کراچی: کے ڈی اے آپریشن ناکام ،دو افراد زخمی

بھارت : چیف جسٹس کے خلاف اعلان بغاوت

Comments are closed.

Scroll To Top