تازہ ترین
کراچی: انٹرا پارٹی الیکشن کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں، فاروق ستار

کراچی: انٹرا پارٹی الیکشن کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں، فاروق ستار

کراچی: (14 فروری 2018) ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی آئی بی میں انٹرا پارٹی الیکشن کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔ پی آئی بی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اٹھارہ فروری کو ہونےوالےانٹرا پارٹی الیکشن میں کارکنان بھرپور حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ گھر کا مسئلہ گھر میں حل ہونا چاہئیے۔ پتنگ کا نشان میرے ساتھ ہے،میری کوئی انا اور ضد نہیں، خواہش ہے میری سربراہی کو دل سے مانا جائے۔ تمام صورتحال کو کوئی نہ کوئی حل موجود ہے،بہادرآباد والوں سے کچھ نہیں ہورہا تو مجھے ہی کوئی حل نکالنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

رابطہ کمیٹی کا فاروق ستار کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر غور

 

بہادر آباد دھڑے کے خلاف فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top