تازہ ترین
کراچی:حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول پر پہنچ گئی

کراچی:حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول پر پہنچ گئی

کراچی (24 جون، 2018)کراچی کو پانی کی فراہمی کے اہم ذریعے حب ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہوگئی ہے اور اس کےلیول نو انچ رہ گیا ہے جس سے حب ڈیم سےضلع غربی اوروسطی کوصرف دوروزتک پانی فراہم کیاجاسکےگا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق حب ڈیم سےشہر کو صرف دس ایم جی ڈی پانی فراہم کیاجارہاہے،پانی ڈیڈلیول پرپہنچنےکےبعدپمپس لگاکرحب ڈیم سے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی،پمپس کےذریعےبھی پانی مستقل فراہم کرنا ممکن نہیں ہے، بارش نہ ہوئی توجولائی کےآخری ہفتےمیں پانی کی فراہمی مکمل بندہوجائےگی،ضلع غربی،وسطی میں پہلےہی پانی کی شدیدقلت ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں 

ضلع وسطی اور غربی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔کراچی کے کئی علاقوں میں پندرہ سے تیس دن تعطل سے پانی کی فراہمی کیا جارہا ہے ، ان علاقوں میں نارتھ کراچی، سیکٹر نائن، ناگن چورنگی مسلم ٹاون، سرسید ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد ، اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

پانی کی کمی کے باعث ریڑھی گوٹھ پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا،احتجاج میں خواتین بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے پانی نہیں آرہا، دس سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے پھر بھی پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا،اس بار پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ کرینگے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ضلع کونسل کراچی کا چیئرمین سلمان مراد کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے ہے پھر بھی پانی کا مسئلہ ہے،،دو دن میں پانی فراہم نہیں کیا گیا اور مسئلہ حل نہیں ہوا تو کسی کو ووٹ نہیں دینگے۔

یہ بھی پڑھیے؛

کراچی:حب ڈیم میں شگاف، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

انسانی زندگیوں کے معاملے پر فیصلہ کئے بنا نہیں جائیں گے، چیف جسٹس

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top