تازہ ترین
کانگو: طوفانی بارش اور سیلاب سے 48 افراد ہلاک

کانگو: طوفانی بارش اور سیلاب سے 48 افراد ہلاک

کنساشا (11 جنوری 2018) افریقی ملک کانگو میں طوفانی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے نیجے میں کم از کم 48 افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریہ ریپبلک کانگو میں 3 جنوری سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ 7 جنوری تک جاری رہا جس میں بڑے پیمانے پر مکانات تباہ ہوگئے، دیواریں گرگئیں اور دارالحکومت کنشاسا میں متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے حادثات بھی پیش آئے۔ کانگو کے دارالحکومت میں سیلاب کے باعث ایک خاتون کے 5 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ بارشوں کے باعث ان کا سب کچھ تباہ ہوگیا ہے اور اگر وہ گھر پر نہیں ہوتے تو ان کے بچے بھی مرچکے ہوتے۔

شدید بارشوں کے باعث کنساشا میں ہیضے سمیت متعدد وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صرف ہیضے کے 20 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا جاچکا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں بھی کانگو کے 26 میں سے 24 صوبوں میں ہیضے کے 55 ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے اور اس وبا کے باعث 1190 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

عالمی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق ہیضے کے باعث شدید بارشوں کے باعث ہیضے کی وبا بہت تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ ایک کروڑ 20 لاکھ آبادی والا شہر کنساشا حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب کے رحم و کرم پر ہے۔ شہر کا تباہ حال انفرا اسٹرکچر، گندے روڈ اور دریائے کانگو کے قریب بنی لکڑی کی جھونپڑیوں کے باعث شہر میں پہلی بارش سے ہی سیلابی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

پشاور: کانگو وائرس کا شکار ہری پور کا نوجوان جاں بحق ہوگیا

پشاور: ڈینگی اور کانگو کے پیش نظر محکمہ صحت کی عید کی چھٹیاں منسوخ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top