تازہ ترین
کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد

کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد

اسلام آباد: (یکم جنوری 2018) ایس ای سی پی نے کالعدم تنظیموں اور ان سے منسلک افراد کو عطیات دینے پر پابندی لگا دی، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیاں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی پابندیوں کی فہرست میں موجود تنظیموں اور افراد کو نقد رقم عطیہ نہیں کرسکتیں۔ یو این سلامتی کونسل نے القاعدہ، طالبان، جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، لشکر طیبہ اور ان سے منسلک افراد پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ کالعدم تنظیموں اور منسلک افراد پر سفری پابندیاں عائد ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ایس ای سی پی کے مطابق اثاثہ جات منجمد کیے گئے ہیں اور ان کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی ہے۔ کالعدم تنظیموں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں جماعت الدعوة سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی قسم کی فنڈریزنگ، سڑکوں پر بینرز آویزاں یا کسی قسم کی کوئی  تقریبات منعقد  نہیں کرسکیں گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل اور دو ماہ تک موثر  رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے 71  کالعدم تنظیموں کی فہرست بھی اسسٹنٹ کمشنرز کو ارسال کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا ہے کہ دو روز میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹس جمع کرائیں، جبکہ تمام کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی کارروائی 2 جنوری تک ملتوی

کالعدم تنظیموں کو تسلیم کرنا ہماری پالیسی نہیں: وزیرداخلہ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top