تازہ ترین
کافی کا عالمی دن

کافی کا عالمی دن

ویب ڈیسک: (یکم اکتوبر 2018) دنیا بھر میں آج کافی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔کافی دنیا کے ان چند مشروبات میں شامل ہیں جسے پسند کر نے والوں کثیر تعداد موجود ہے۔دنیا بھر میں روزانہ ڈیڑھ ارب سے زائد کافی کے کپ پیےجاتے ہیں۔

دنیا میں موجود بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ کافی کا اصل وطن مشرق وسطیٰ کا ملک یمن ہے۔ یمن سے سفر کرتی کافی خلافت عثمانیہ کے دور میں ترکی تک پہنچی، اس کے بعد یورپ جا پہنچی اور آج کافی یورپ کا سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے۔کافی انسانی جسم و دماغ کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ آئیں آج اس کے فوائد جانتے ہیں۔

جگر کے لیے فائدہ مند
کسی بھی مشروب سے زیادہ کافی جگر کے لیے فائدہ مند ہے۔ماہرین کے مطابق روزانہ 3 سے 4 کپ کافی پینے والے افراد میں جگر کے مختلف امراض کا خطرہ 80 فیصد کم ہوجاتا ہے جبکہ ان میں جگر کا کینسر ہونے کے امکانات بھی بے حد کم ہوجاتے ہیں۔

دماغی امراض میں کمی
سیاہ کافی عام انسان کے دماغ میں ڈوپامائن نامی مادے کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ مادہ انسانی دماغ کو جسم کے مختلف حصوں تک سنگلز بھجنے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔ڈوپامائن میں اضافے سے انسان پارکنسن جیسی بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ اس بیماری کا شکار افراد کے اعصاب سست ہونے لگتے ہیں اور ان کی چال میں لڑکھڑاہٹ اور ہاتھوں میں تھرتھراہٹ ہونے لگتی ہے۔کینسر کا امکان گھٹائے
ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 3 سے 4 کپ کافی پینے والے افراد میں مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ کافی جگر کے کینسر سمیت آنت اور جلد کے کینسر کے خطرات میں بھی کمی کرتی ہے۔

ڈپریشن سے نجات
طبی ماہرین کافی کو پلیژر کیمیکل یعنی خوشی فراہم کرنے والا مادہ کہتے ہیں۔ چونکہ کافی انسان کے دماغی خلیات کو متحرک اور ڈوپامائن میں اضافہ کرتی ہے لہٰذہ دماغ سے منفی جذبات پیدا کرنے والے عناصر کم ہوتے ہیں اور ڈپریشن اور ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے۔ذہانت میں اضافہ
کافی میں موجود کیفین انسان کے نظام ہضم سے خون میں شامل ہوتی ہے اور اس کے بعد یہ دماغ تک پہنچی ہے۔جس کے بعد کافی دماغ کے تمام خلیات کو متحرک کرتی ہے نتیجتاً انسان کے موڈ میں تبدیلی آتی ہے جس سے توانائی، ذہنی کارکردگی اور دماغی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔

امراض قلب میں کمی
ایک تحقیق کے مطابق دن میں 2 سے 3 کپ کافی پینا دن میں کچھ وقت چہل قدمی کرنے کے برابر ہے۔ یہ فالج اور امراض قلب کے خطرے میں بھی کمی کرتی ہے۔سر درد سے نجات
کافی میں موجود کیفین خون کی نالیوں کی سوجن کو کم کرتی ہے جس سے سر درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔

ذیابیطس کا خطرہ گھٹائے
سیاہ کافی ذیابیطس کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔ لیکن اگر کافی میں کریم اور چینی ملائیں گے تو یہ بے اثر ہوجائے گی۔

تو کیوں نہ پھر آج اس دن کو کافی پی کر منایا جائے۔ اور کافی سے ملنے والے بے شمار فوائد سے استفادہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

دل کے امراض سے بچاﺅکا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Comments are closed.

Scroll To Top