تازہ ترین
کار انشورنس کیلئے نوجوان نے قانوناً جنس تبدیل کرالی

کار انشورنس کیلئے نوجوان نے قانوناً جنس تبدیل کرالی

البرٹا:(30 جولائی 2018) کینیڈا میں شہری نے کارانشورنس کی بھاری اقساط سے بچنے کیلئے قانونی دستاویز میں اپنی جنس ہی تبدیل کرالی۔

البرٹا کے رہائشی ڈیوڈ نے محض ایک ہزار ڈالر کی رقم بچانے کیلئے قانونی طور پر اپنی تمام اسناد اور دیگر کاغذات میں اپنی جنس تبدیل کروالی۔ ڈیوڈ اب مرد کے بجائے ایک عورت کے طور پر پہچانے جائیں گے۔

ڈیوڈ ایک نئی لگژری کار خرنا چاہتے تھے تاہم کم عمر ہونے کے باعث انشورنس کی رقم زیادہ ادا کرنا پڑ رہی تھی جو کہ سالانہ ساڑھے چار ہزار ڈالر تک تھی اور جو بے روزگار نوجوان کیلئے ادا کرنا ناممکن نظر آرہا تھا۔انشورنس کی بھاری قسط سے بچنے کیلئے نوجوان نے ایک انوکھا اور حیران کن حل نکالا۔ نوجوان ڈیوڈ نے اپنی تمام تعلیمی اور قانونی اسناد میں جنس تبدیل کروالی کیوں کہ کار انشورنس کمپنی خواتین کیلئے ایک ہزار ڈالر تک ڈسکاؤنٹ دیتی تھی۔

نوجوان نے اپنے پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویز میں جنس کے خانے میں مرد کے بجائے خاتون درج کرادیا تاہم اس کام میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کیلئے انہیں تین سال کی کوفت کا سامنا رہا لیکن وہ کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

چین کی عمارت پر دنیا کا سب سے بلند مصنوعی آبشار قائم

فلوریڈا میں اژدھوں نے مگر مچھوں کا جینا حرام کردیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top