تازہ ترین
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

کراچی:(16 جولائی 2018) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا اور 39 ہزار 749 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 605 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 665 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کے باعث مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔سرمایہ کاروں میں آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی خبروں پر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں روپے کی قدر میں بڑی کمی نے بھی شیئر مارکیٹ پر منفی اثر ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈالرکو پھر پرلگ گئے،اوپن مارکیٹ میں 128روپے تک پہنچ گیا

حکومتی قرضے اور مالی ذمہ داریاں 1708 ارب روپے سے تجاوز کر گئیں

Comments are closed.

Scroll To Top