تازہ ترین
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

اسلام آباد:(20 جون 2018) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں عدم استحکام، روپے کی قدر میں کمی اور عام انتخابات سے قبل سیاسی گہما گہمی کے سبب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں نے قلیل مدتی منافعے کے حصول کو ترجیح دی۔ 100 انڈیکس 680 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43 ہزار کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز شدید مندی غالب رہی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ، کیمیکلز، فرٹیلائزر، پاور جنریشن، بینکاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں حصص کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 680 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار 43 ہزار کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 13 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ سرمایہ کاری حجم چھ ارب 90 کروڑ روپے رہا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر میں عدم استحکام اور عام انتخابات سے قبل سیاسی گہما گہمی کے سبب سرمایہ کار محتاط نظر آئے۔ایک ماہ 15 روزمیں مجموعی طورپر 5 ہزارسے زائد پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔ ڈالرکی قیمت میں ہونیوالے اضافے سے مارکیٹ میں شیئرز کی خرید وفروخت متاثر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نگراں وزیراعظم نے یو اے ای کو سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Comments are closed.

Scroll To Top