تازہ ترین
کاروباری طبقہ امن و امان کی بہتر صورتحال سے فائدہ اٹھائے، آرمی چیف

کاروباری طبقہ امن و امان کی بہتر صورتحال سے فائدہ اٹھائے، آرمی چیف

راولپنڈی: (11 جنوری 2019) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے امن و امان کی بہتر صورتحال سے فائدہ اٹھائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں تاجر برداری کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملک اور خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی میں کاروباری برادری کا کرادر اہم ہے۔ کاروباری طبقہ امن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی معاشی استحکام کیلئے کام کرے۔

آیی ایس پی آر کے مطابق وفد کے ارکان نے قیام امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔ وفد کے ارکان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کہ وہ ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے کردار ادا کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top