تازہ ترین
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

اسلام آباد(25ستمبر، 2018)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا امکان جبکہ ایل این جی ٹرمینلز سے متعلق رپورٹ پر بھی غور ہوگا۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔بجلی دو روپے فی یونٹ تک مہنگی ہو سکتی ہے۔نیپرا کی جانب سے بجلی3 روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پاور ڈویژن بجلی ٹیرف سے متعلق سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرے گی۔

اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلز سے متعلق رپورٹ پر بھی غور ہوگا۔

اس سے قبل 17ستمبر کواقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ اسدعمرکی صدارت میں ہواتھا۔اجلاس میں گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے ساتھ اس کے سلیب میں بھی اضافہ کیاگیا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں:

کمیٹی نے ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس کم کرکے 10 فیصد کر دیا ہے  جس سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوگی۔گیس قیمتوں پر اضافے پر وزیرخزانہ اسدعمر کاکہناتھا کہ غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے جبکہ امیر ترین طبقے کیلئے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ وزیراعظم کے سپرد کردیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Comments are closed.

Scroll To Top