تازہ ترین
ڈی جی رینجرز سندھ کی علماء سے ملاقات، محرم میں بہترین سیکورٹی کی یقین دہانی

ڈی جی رینجرز سندھ کی علماء سے ملاقات، محرم میں بہترین سیکورٹی کی یقین دہانی

کراچی: (13 ستمبر 2017) محرم الحرام کے حوالے سے ڈی جی رینجرز کی صدارت میں رینجرز ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا، ڈی جی رینجرز نےعلماء کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹرز کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں اہل تشیع علما کے وفد، پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اس سلسلے میں ڈی جی رینجرز میجر محمد سعید نے علما کے وفد کو محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

اس موقع پر علما کے وفد نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے مروجہ قوانین کی پاسداری میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے

انصار الشریعہ بنانے والوں کا تعلق القاعدہ سے ہے، ڈی جی رینجرز

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیرصدارت اجلاس

Comments are closed.

Scroll To Top