تازہ ترین
ڈی این اے میں ڈیٹا محفوظ کرنے والی پہلی تجارتی پروڈکٹ

ڈی این اے میں ڈیٹا محفوظ کرنے والی پہلی تجارتی پروڈکٹ

بوسٹن:(16 جولائی 2018) آپ نے ڈی این اے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی غیرمعمولی مقدار رکھنے کی خبریں تو سنی ہوں گی اور اب ایک کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال ڈی این اے میں ڈیٹا والی پہلی تجارتی پروڈکٹ پیش کررہی ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی لائف لیب میں قائم ہونے والی اس کمپنی کا نام کیٹلاگ ہے جو اگلے سال ڈی این اے گولی (پیلٹ) بنائے گی اور ایک ایک پیلٹ میں بہ آسانی 40 بلیو رے ڈی وی ڈیز کے برابر ڈیٹا رکھا جاسکے گا۔اس سے قبل ماہرین ثابت کرچکے ہیں کہ ڈی این اے میں ڈیٹا کو سیکڑوں سال تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل ماہرین ڈی این اے میں تصاویر اور معلومات رکھنے کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔Image result for dna can store dataاب کیٹلاگ کمپنی نے ڈی این اے پیلٹ میں معلومات رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اگلے سال پہلی کمرشل پروڈکٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک سال قبل وہ ایک کلوبائٹ کے اشعار ڈی این اے پر لکھ چکے ہیں۔اب وہ ایسی مشین پر کام کررہے ہیں جو فوری طور پر ڈی این اے کے اربوں مالیکیولز پر ڈیٹا منتقل کرسکے گی۔ اگلے مرحلے میں آئی ٹی کمپنیوں اور دیگر اداروں کو ڈی این اے ڈیٹا اسٹوریج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اب تک کئی بڑی کمپنیوں نے اس نظام میں دلچسپی کا اظہار کیا ہےاگر یہ تجربہ کامیاب رہتا ہے تو اکیسویں صدی میں ڈیٹا کو کم جگہ محفوظ کرنے کا بہت بڑا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ پوری دنیا میں ہر سال 4 سے 5 ارب زیٹا بائٹس کا ڈیٹا پیدا ہورہا ہے۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو 2040 تک ڈیٹا کو محفوظ رکھنا ایک بہت گھمبیر مسئلہ ہوجائے گا۔

اس وقت ہم موسیقی سے لے گر تصاویر تک مقناطیسی ہارڈ ڈسک میں رکھتے ہیں اور یہ ڈسک اپنی حدود تک پہنچ رہی ہے۔ اس کا بہترین حل ڈی این اے میں معلومات محفوظ رکھنا ہے۔ اس وقت سیارہ زمین پر جتنی بھی فلمیں بنی ہیں وہ سب چینی کے دانے جتنے ڈی این اے نظام میں رکھی جاسکتی ہیں۔Image result for dna stores digital dataاچھی بات یہ ہے کہ پہلے یہ عمل بہت مہنگا تھا اور اب قدرے کم خرچ ہوگیا ہے تاہم اب بھی یہ قدرے مہنگا نسخہ ہے۔ البتہ ماہرین پُرامید ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ ڈی این اے میں ڈیٹا رکھنے کی ٹیکنالوجی بہت آسان اور کم خرچ ہوتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

بحرالکاہل میں پلاسٹک جمع کرنے والے سسٹم کی آزمائش شروع

مقبول ترین شخصیات کے ٹوئٹر پر لاکھوں فالوورز کم ہونے کا امکان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top