تازہ ترین
ڈیڈ لائن دینا عدالتوں کا کام نہیں، رانا مشہود

ڈیڈ لائن دینا عدالتوں کا کام نہیں، رانا مشہود

لاہور: (13 جنوری 2018) وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات پر رائے دینا عدلیہ کا کام نہیں ہے، عدلیہ کا کوئی لاڈلا نہیں ہوتا،اگر بنائیں گے تو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کا کام ڈیڈ لائن دینا نہیں ہوتا، قصور واقعے کا ملزم عدالت کے چھتیس گھنٹوں کا پابند نہیں ہے۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو اپنے فیصلوں میں آئین و قانون کے تابع رہ کر بولنا چاہئیے،سوموٹو لینے والی عالی شان عدلیہ نے مال روڈ پر احتجاج پر پابندی لگا رکھی ہے جبکہ سترہ جنوری کو ایک جماعت نے مال روڈ پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، ہم مال روڈ جلسے پر عدالت کے سوموٹو کے منتظر ہیں۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خان صاحب نے خود اپنے نعرے کو دفن کر دیا ہے، کیونکہ شیروانی اور سہرے کے بعد اب چیئرمین پی ٹی آئی نے پیر مرشد کا کھیل شروع کردیا ہے۔قصور واقعے پر رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ قصور واقعہ پر سیاست کے بجائے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ضروری ہے، گھناونے واقعے پر چند مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ننھی زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، زیادتی کی تصدیق

قصور واقعے کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے

Comments are closed.

Scroll To Top