تازہ ترین
ڈیری فارمز عہدیداران نے دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا اٹل فیصلہ کرلیا

ڈیری فارمز عہدیداران نے دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا اٹل فیصلہ کرلیا

کراچی (09 فروری 2018) ڈیری فارمز عہدیداران نے دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا اٹل فیصلہ کرلیا۔ دودھ کی بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان اورحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

حکومتی ناقص پالیسیوں کے سبب ڈیری فارمز میں دودھ کی پیداوار 35 فیصد کم ہوگئی جس کے سبب اپریل تک دودھ کا بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔ اس وقت بیشتر ڈیری فازمز سے دودھ کا نرخ 75 روپے سے بڑھ کر 90روپے فی لیٹر ہوگیا۔ جس کی وجہ سے بیشتر دوکانوں میں دودھ 85روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 105 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد شکیل عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کو دودھ کی پیداوار بڑھانے اور فارمز کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیئے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ بھینس کو انجیکشن نہ لگانے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

ہم فارمرز ادویات کے نقصانات کے حوالے سے لاعلم ہیں، ڈرگ ریگیولیرٹی اتھارٹی اس بات کی ذمہ دار ہے۔ شہری مہنگائی سے پہلے ہی تنگ ہیں، اس پر مہنگا دودھ شہریوں کے لیئے مزید پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے دودھ کے نرخ کو کنٹرول کرنے کی پالیسی تیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مقررہ قیمتوں سے زائد نرخوں پردودھ بیچنے والے ڈیری فارمرز گرفتار

آسٹریلیا پاکستان کو ڈیری کے شعبے میں معاونت فراہم کرے گا

Comments are closed.

Scroll To Top