تازہ ترین
ڈی آئی خان: پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ خان گنڈاپوردھماکے میں زخمی، ڈرائیور جاں بحق

ڈی آئی خان: پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ خان گنڈاپوردھماکے میں زخمی، ڈرائیور جاں بحق

ڈی آئی خان:(22جولائی، 2018) ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور کی گاڑی کے قریب دھماکے میں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ان کا ڈرائیور حملے میں جاں بحق ہوگیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام خان کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار اپنی انتخابی مہم میں مصروف تھے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں:

واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے فوراً جائے وقوعہ سے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعہ میں اکرام گنڈاپوری کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو محافظ اور راہگیر زخمی ہوگئے۔اکرام اللہ خان گنڈاپور صوبائی حلقہ پی کے 99 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top