تازہ ترین
ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے لیئے نامزد امیدوار سلیم مانڈوی والا پر ایک نظر

ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے لیئے نامزد امیدوار سلیم مانڈوی والا پر ایک نظر

ویب ڈیسک : (12 مارچ 2018) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سلیم مانڈوی والا کا نام بطور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سامنے آیاہے۔ سلیم مانڈوی والا ملک کی سیاست اور معیشت کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نہ صرف ایک مشہور سیاسی بلکہ معروف کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ جن کا خاندان انیس سو اکیس قیام پاکستان سے قبل مختلف تجارتی شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہاہے ۔ 25 جنوری انیس سو انسٹھ میں کراچی میں پیدا ہونے والے سلیم مانڈوی والا نے سیاست کی ابتدا بھی کراچی سے ہی کی۔

اکتوبر دوہزار آٹھ سے مئی دوہزار تیرہ تک پی پی دور حکومت میں وزیر مملکت کا عہدہ رکھنے والے سلیم مانڈوی  والا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جبکہ انیس فروری دوہزار تیرہ سےسات جون دوہزار تیرہ تک وہ پاکستان کے وزیر خزانہ بھی رہے ہیں۔ اسی کے علاوہ  وہ سینیٹ کی اسٹیڈنگ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

بحیثیت تاجر وہ ماضی میں لسبیلہ چیمبرآف کامرس کے صدر کے طور پر تاجر برادری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کےلئے صادق سنجرانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلئے سلیم مانڈوی والا کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

موجود حکومت کو معاشی صورتحال کی سنگینی کا ادراک نہیں، سلیم مانڈوی والا

سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top