تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ کے ساس اورسسر کو امریکی شہریت مل گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کے ساس اورسسر کو امریکی شہریت مل گئی

نیویارک:(10 اگست 2018) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے والدین کو چین مائیگریشن کے تحت امریکی شہریت مل گئی۔

تارکین وطن مخالف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے والدین وکٹراورامالیجہ کو امریکی شہریت مل گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساس اورسسر نے نیویارک میں ہونے والی ایک نجی تقریب کے دوران امریکی شہریت کا حلف اٹھایا۔تقریب حلف برداری کے موقع پرصحافی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سسر وکٹرسے سوال کیا کہ امریکی شہری بن جانے کے بعد کیسا لگ رہا ہے؟ جس پر ان کے وکیل مائیکل ولڈیزنے جواب دیا کہ ان کا سفر بہت شانداررہا۔ مائیکل ولڈیز نے میڈیا کو بتایا کہ وکٹر اورامالیجہ نے امریکی شہریت کیلئے اپنے طور پراپلائی کیا اورانہیں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی گئی۔Related imageامریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے اپنے والدین کیلئے گرین کارڈ اسپانسر کیا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے اپنے والدین کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی وہ ان دنوں اپنے شوہر کے ہمراہ نیوجرسی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین مائیگریشن کے تحت خاندانوں کی امیگریشن کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سعودیہ عرب کا تنازعات کے باوجود کینیڈا کو تیل کی سپلائی جاری رکھنے کا اعلان

افغان صوبے غزنی میں طالبان کا حملہ، متعدد افراد ہلاک

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top