تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ نے بجٹ تجاویز کانگریس کو بھیج دیں، پاکستان کیلیے بھی امداد

ڈونلڈ ٹرمپ نے بجٹ تجاویز کانگریس کو بھیج دیں، پاکستان کیلیے بھی امداد

واشنگٹن:(13 فروری 2018) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چوالیس کھرب ڈالر کی سالانہ بجٹ تجاویز کانگریس کو بھیج دی ہیں۔ مالی سال برائے دوہزار اٹھارہ اور انیس کی بجٹ تجاویز میں پاکستان کیلئے تینتیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال برائے دو ہزار اٹھارہ اور انیس میں وفاقی معاملات چلانے کیلئے کانگریس سے چوالیس کھرب دینے کا مطالبہ پیر کے روز کیا۔ بجٹ تجاویز میں امریکی فوجی اخراجات کیلئے اربوں ڈالر اضافی مختص کئے گئے ہیں۔ پاکستان کی فوجی امداد کی مد میں آٹھ کروڑ ڈالرز جبکہ اقتصادی امداد کی مد میں چھبیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز کے مطابق پاکستان کی امداد منجمد ہے لیکن اسلام آباد نے حقانی نیٹ ورک سمیت عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی تو امداد بحال کی جاسکتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں پاکستان کی فوجی اور اقتصادی امداد منجمد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

 

سی آئی اے کی ٹرمپ اسکینڈل چھپانے کیلئے تاوان کی ادائیگی

ٹرمپ نے گوانتاموبے جیل دوبارہ کھولنے کے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیے

Comments are closed.

Scroll To Top