تازہ ترین
ڈوائن جانسن نے اسٹنٹ مین کو شکریہ کے طور ٹرک تحفے میں دے دیا

ڈوائن جانسن نے اسٹنٹ مین کو شکریہ کے طور ٹرک تحفے میں دے دیا

واشنگٹن:(یکم اگست 2018) معروف ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن نے 17 برس سے اپنی جگہ اسٹنٹس انجام دینے والے شخص تانوئی ریڈ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بیش قیمت ٹرک تحفے میں دے دیا۔

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار 46 سالہ ڈوائن جانسن نے پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی، جس میں وہ اپنی جگہ اسٹنٹس کرنے والے شخص کو قیمتی تحفہ پیش کر رہے ہیں۔

SURPRISE! I love handing over keys🔑🎁 I love you brother and enjoy your new truck! Over the course of my career, my stunt double (and cousin) Tanoai Reed @samoanstuntman has broken multiple bones, severed tendons, torn ligaments & just been an overall dominating bad ass achieving several “Stuntman of the Year” honors. All done with one goal in mind – deliver the best movie possible to the world. I had this custom pick up truck delivered just in time to surprise him (he’s still recovering from a stunt injury) while we give what he thought was going to be an interview about our careers together. As you’ll see the moment I put my hands on my hips, that’s the drivers cue to pull away and reveal the big surprise. Not only does Tanoai represent our family and my career with relentless commitment and passion. He also represents an entire Hollywood stunt community that is truly the backbone of our business. Love you uso and thank you for the blood, sweat, tears and years. We’re just getting started. Enjoy your new truck! #LetsRoll 🤟🏾

A post shared by therock (@therock) on

دی راک نے یہ تحفہ تانوئی کو شکریہ کے طور پر پیش کیا۔ تانوئی ان کے کزن بھی ہیں۔ دی راک کا کہنا ہے کہ میرے فلمی کیریئر میں جتنے بھی اسٹنٹ تھے سب تانوئی نے کیے ہیں اور متعدد اسٹنٹ کے دوران ریڈ کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹی ہیں اور گہرے زخم بھی آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کسٹم پک اپ ٹرک اس وقت ریڈ کو ڈیلیور کروایا جب اسٹنٹ کے دوران انہیں لگنے والی چوٹیں ٹھیک ہورہی تھی۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دی راک نے کہا کہ تانوئی ریڈ نہ صرف ہمارے خاندان اور میرے مستقبل کو عزم و جذبے کے ساتھ پیش کرتا ہے بلکہ ہالی ووڈ کے تمام اسٹنٹ برادری کی ترجمانی کرتا ہے جو ہمارے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تانوئی ریڈ پک اپ ٹرک کو دیکھ کر حیران ہوگئے اور دی راک کے سرپرائز پر آبدیدہ ہوگئے۔

 یہ بھی پڑھیے

اکشے کمار اور کرینہ کپور 9 سال بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے

میرا نے خود کو پریانکا سے بہتر اداکارہ قرار دے دیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top