تازہ ترین
ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

کراچی: (02 اکتوبر 2018) احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے دائر کردہ درخواست برائے بیرونی ملک روانگی کی سماعت ہوئی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم علاج کیلئے دو سے تیس اکتوبر تک ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے علاج کیلئے لندن میں ڈاکٹر سے اپائنمنٹ لے رکھا ہے۔سماعت میں عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

سندھ ہائیکورٹ: ڈاکٹر عاصم کیس میں شریک ملزموں کی ضمانت منظور

 

Comments are closed.

Scroll To Top