تازہ ترین
ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

اسلام آباد: (23 نومبر 2017) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔ نیب کی درخواست پر ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا تاہم ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود عدالت نے ایک بار ڈاکٹر عاصم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کو دوسری بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم نے ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔ درخواست میں بتایا گیا تھا کہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث وہ بیرون ملک علاج کیلئے نہیں جاسکے جس کے باعث ان کے طبی معائنے کی تاریخ بھی گزر چکی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے اور ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق حکم جاری کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر عاصم نے ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

 

Comments are closed.

Scroll To Top