تازہ ترین
ڈاکٹر عاصم نے پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی

ڈاکٹر عاصم نے پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی

کراچی: (17 نومبر 2017) پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم نے پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

ڈاکٹر عاصم پیپلزپارٹی کے سابق دور حکومت میں مشیر پیٹرولیم رہ چکے ہیں۔ انہیں رینجرز نے دہشتگردوں کے علاج و معالجے کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا، جبکہ نیب نے ان کے خلاف کرپشن کا ریفرنس کیا تھا۔ کیسز میں ضمانت کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کیا تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ڈاکٹر عاصم نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے رابطہ کیا اور پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ بیرون ملک سرجری کی وجہ سے عہدے پرکام جاری نہیں رکھ سکتا لیکن پارٹی میں کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔اس سے قبل ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔ خط کے ساتھ ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے علاج کیلئے 21 نومبر کو برطانیہ جانا ہے۔ سپریم کورٹ ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے چکی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

جبکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ جسٹس فائز عیسی نے کہا تھا کہ معیار سب کے لئے برابر ہونا چاہیے۔ سنگین غداری سمیت کئی مقدمات میں ملوث ملزم باہر بیٹھے ہیں۔ وفاق تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا۔واضح رہے کہ پانچ روز قبل ڈاکٹر عاصم نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات بھی کی تھی۔ ڈاکٹر عاصم حسین اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے شہر کی بہتری کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سرہراہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے بھی فاروق ستار کوامن وامان کی فضا برقرار رکھنے اور شہر قائد میں بہتری لانے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر عاصم کا وزارت داخلہ کو ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے خط

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

Comments are closed.

Scroll To Top