تازہ ترین
ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کیس کا مرکزی ملزم مجاہد آفریدی شارجہ سے گرفتار

ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کیس کا مرکزی ملزم مجاہد آفریدی شارجہ سے گرفتار

پشاور: (9 مارچ 2018) ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہدآفریدی کو انٹرپول نے شارجہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

آئی جی خیبر پختو نخوا صلاح الدین محسود کے مطابق عاصمہ رانی قتل میں ملوث مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو شارجہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ خیبرپختونخوا پولیس شارجہ پولیس سے تین چار ہفتوں سے رابطے میں تھی۔

آئی جی کا کہنا ہے ملزم کو پاکستان لانے میں وقت لگ سکتا ہے سوفیصد تصدیق تب کریں گے جب ملزم مجاہد آفریدی کو ہمارے حوالے کیا جائےگا۔ملزم مجاہد نے کوہاٹ میں ستائیس دسمبر کو ڈاکٹر عاصمہ رانی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور: عاصمہ رانی کے قاتل کی گرفتاری کے لئے سعودی انٹرپول سے مدد طلب

عاصمہ رانی قتل کیس: گرفتار ملزم کا مجاہد آفریدی کو ملک سے فرار کرانے کا اعتراف

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top