تازہ ترین
ڈاکٹرز کا کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر سے نہ ہٹانے کامشورہ

ڈاکٹرز کا کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر سے نہ ہٹانے کامشورہ

لندن:(18 جون 2018)کلثوم نواز کی حالت انتہائی تشویشناک جس کے باعث انہیں مسلسل وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے۔

ڈاکٹروں نے نواز شریف کو کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اس لیے ابھی ان کو وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے۔صورت حال میں کوئی بہتری نہیں آئی ان کا ایک اور ریویو کیا جائے گا جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کا وینٹی لیٹر ہٹایاجائے یا نہیں۔ڈاکٹرز نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ کلثوم نواز کی حالت مزید نہیں بگڑی لیکن اس میں اب تک کوئی بہتری بھی نہیں آئی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبایے

انہوں نے6 دن میں صرف ایک مرتبہ اپنی پتلیوں کوحرکت دی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کی حالت انتائی تشویشناک ہے اور وہ ابھی وینٹی لیٹر ہٹانے کا مشورہ نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد:شاہد خاقان عباسی سے ٹیکس گوشوارے طلب

نوازشریف کا 34 برس تک بوجھ اٹھائے رکھا، چوہدری نثار

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top