تازہ ترین
ڈان تھری میں شاہ رخ کے ساتھ نئی ہیروئن کاسٹ کی جائے گی

ڈان تھری میں شاہ رخ کے ساتھ نئی ہیروئن کاسٹ کی جائے گی

ممبئی (12مارچ،2018) شاہ رخ خان کی شہرہ آفاق فلم ڈان کے اگلے سیکوئل میں کوئی نئی اداکارہ ان کے ساتھ عشق کی پتنگ اڑاتی نظر آئے گی۔

ڈان کے اب تک کے دو حصوں میں ایکشن اور تھرلر کا ہنگامہ برپا رہا ہے۔ ان فلموں میں شاہ رخ خان کی اداکاری کا معیارغیر معمولی رہا ہے۔

ان دنوں ڈان تھری کی تیاری کی جارہی ہےجسے اگلے برس سینما گھروں میں لانے کا پروگرام ہے۔خبریں گرم تھیں کہ فلم کے اس سیکوئیل میں بالی وڈ کنگ کے ساتھ پریانکا چوپڑہ کام کریں گی جبکہ کچھ نے چنائے گرل دیپکاپدوکون کا نام لیاتھا۔

تاہم اب فلم ساز ادارے نے ان افواہوں کی تردید کی ہےاور دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ مووی میں دپیکا پدوکون اور پریانکا چوپڑہ میں سے کسے کو بھی کاسٹ نہیں کیا جارہا بلکہ ہیروئن کی تلاش ہورہی ہے۔

فلم ساز ادارے نے بتایا تلاش ایسی لڑکی کی جارہی ہے جو بالکل نئی ہو اور ایسی نئی اداکارہ ملنے پر فلم کی ہیروئن کا اعلان کردیاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیے:

ہالی وڈ ڈرامہ مووی، دی سیگل،کا پہلا ٹریلر ریلیز

ہالی وڈ ڈرامہ مووی، دی سیگل،کا پہلا ٹریلر ریلیز

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top