تازہ ترین
چین میں دیوقامت ریت کے مجسموں سے بھرا پارک عوام کیلئے کھول دیا گیا

چین میں دیوقامت ریت کے مجسموں سے بھرا پارک عوام کیلئے کھول دیا گیا

بیجنگ: (15 اگست 2017) چین میں ریت سے بنے بلند و بالا مجسموں سے بھرا پارک تعمیر کیا گیا  ہے۔ اس انوکھے پارک کو عوام اور سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

یہ پارک چین کے صوبے شانژی میں بنایا گیا ہے جس میں لمبے چوڑے اور بلند و بالا ریت کے مجسمے تعمیر کیے گئے ہیں۔

یہاں  چینی ماہرین کی جانب سے بنائے گئے 70 سے زائد ریت کے مجسمے ہیں، جن کی نمائش رواں برس اکتوبر تک جاری رہے گی۔

انتظامیہ کے مطابق یہاں آنے والوں کو صرف یہ مجسمے کا نظارا ہی نہیں کرایا جائے گا بلکہ انہیں ریت سے مجسمے بنانے کی بنیادی ٹپس بھی دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

ترکی میں ریت سے بنائے گئے مجسموں کا 10واں سالانہ میلہ جاری

باہو بالی ٹو کے ہیرو پرابھاس کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں سجے گا

 

Comments are closed.

Scroll To Top