تازہ ترین
چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات

چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات

اسلام آباد ( 16اکتوبر، 2018) چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی بیورو کے وفد نے اسلام آباد میں چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

چینی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین کے درمیان ملاقات زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پی پی پی اورچینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان تاریخی تعلقات اورباہمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی بیورو کی ڈائریکٹر جنرل سانگ تاو چین نے وفد کی نمائندگی کی۔پی پی پی کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان،سید نیر حسین بخاری،راجہ پرویز اشرف، فرحت ﷲبابر اور فیصل کریم کنڈی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات کے موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر یائوجن بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

سینیٹ ہاؤس کی ذیلی کمیٹی کا سینیٹر کلثوم پروین کی زیر صدارت اجلاس

ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کردی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top