تازہ ترین
چینی شخص نے تاش کے پتوں سے گلدان بناڈالے

چینی شخص نے تاش کے پتوں سے گلدان بناڈالے

بیجنگ: (11 ستمبر 2017) چین میں’’زینگ کیہوا‘‘نامی 65 سالہ ریٹائرڈ شخص نے فولڈنگ کارڈز سے خوبصورت  گلدان بناکر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔چینی شخص زینگ کیہوا پلاسٹک کارڈز کو کئی مختلف طریقوں سے موڑ کر گلدان بناتے ہیں۔ کیہوا فولڈنگ کارڈز کی مدد سے گلدان پر روایتی چینی اور جیومیٹریکل ڈیزائن بناتے ہیں۔زینگ کیہوا ریٹائرڈ ہونے سے قبل قدیم روایتی چیزوں کی کاریگری کرتے تھے جس میں ان کو گلدان بنانا بے حد پسند تھا۔زینگ کیہوا کے مطابق انہیں اس فنکاری کا خیال کچھ سال پہلے آیا جب انہوں نے سڑک سے گزرتے ہوئے ایک بچے کو کارڈز کھیلتے اور اسے فولڈ کرتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے فوراً ہی اپنے خیال کو حقیقی شکل دینا کا ارادہ کیا اور کچھ مہینوں بعد ہی نہایت عمدہ مہارت سے کارڈز کو فولڈ کر کے پسندیدہ چینی گلدان بنا ڈالا۔
اب ان کے اس لاجواب فن کو لوگ خوب سراہ رہے ہیں۔ لوگ اس کی نمائش سے متاثر ہو کر گھر کی سجاوٹ کیلئے بھی خرید رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گلابی رنگ کی چاکلیٹ تیار کرلی گئی

دنیا کا سب سے لمبا صوفہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top