تازہ ترین
چیف جسٹس نے دس سالہ امل کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے دس سالہ امل کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: (18 ستمبر 2018) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں ڈکیتی کے دوران 10 سالہ بچی امل کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی سماعت کیلئے 25 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

واضح رہے میڈیا نے گذشتہ روز امل کی ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کے بعد نجی اسپتال اور ایمبولینس سروس کی غفلت اور لا پرواہی کا معاملہ اٹھایا تھا۔گذشتہ ماہ 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

منرل واٹر کیس :چیف جسٹس کانیسلے کا فرانزک آڈٹ کروانے کا حکم

غیر قانونی اسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جائے، چیف جسٹس

 

Comments are closed.

Scroll To Top