تازہ ترین
چیف جسٹس ثاقب نثار کے اعزاز میں الوداعی تقریب آج ہوگی

چیف جسٹس ثاقب نثار کے اعزاز میں الوداعی تقریب آج ہوگی

لاہور:(11 جنوری 2019)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے اعزاز میں لاہور ہائی کورٹ بار آج الوداعی تقریب کا اہتمام کرے گی،چیف جسٹس مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد17جنوری کو عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کے اعزاز میں الوداعی تقریب آج لاہور ہائیکورٹ کے ججز لان میں شام سات بجےہوگی،لاہور ہائیکورٹ بار نے چیف جسٹس آف پاکستان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ہے، جس میں ججز، ہائیکورٹ بارکے عہدیداروں سمیت سینئر وکلا شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد17جنوری کو عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کیلئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو نامزد کردیا گیا ہے جبکہ صدر نے جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی بطور چیف جسٹس نامزدگی کی منظوری دیدی ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ بطورچیف جسٹس 18جنوری کوعہدےکا حلف اٹھائیں گے، جسٹس آصف سعید کھوسہ 20دسمبر2019ءتک چیف جسٹس کے عہدے پرفائز رہیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top