تازہ ترین
چیف جسٹس ثاقب نثار کا کٹاس راج مندر کا ہنگامی دورہ

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کٹاس راج مندر کا ہنگامی دورہ

اسلام آباد: (14 ستمبر 2018) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے چکوال میں واقع کٹاس راج مندر کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پرلوکل گورنمنٹ اور محکمہ اوقاف کے حکام نے انہیں بریفنگ دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے کٹاس راج کے دورے کے دوران جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس موقع پر چیف جسٹس اور ججز کو لوکل گورنمنٹ اورمحکمہ اوقاف کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس نے دوران سماعت کٹاس راج کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ کٹاس راج میں زیر زمین پانی کمی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ وہ آج کٹاس راج خود جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کٹاس راج کیس: سپریم کورٹ نےسیمنٹ فیکٹریوں کومیٹھے پانی کے استعمال سے روک دیا

کٹاس راج کیس: فیکٹری مالکان کو دو دن کا الٹی میٹم

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top