تازہ ترین
چیف جسٹس ثاقب نثارکی ترکی کے صدر طیب اردگان سے ملاقات

چیف جسٹس ثاقب نثارکی ترکی کے صدر طیب اردگان سے ملاقات

استنبول:(18 دسمبر 2018) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ترکی کے صدر طیب اردگان سے ملاقات کی. ترک صدر نے خلوص اور محبت کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ترکی کے صدر طیب اردگان سے کونیہ میں ملاقات کی جس میں چیف جسٹس نے پاک ترک عوام کے خصوصی تعلقات پر اظہار خیال کیا۔ ترک صدر طیب اردگان نے بھی پاکستانی عوام سے متعلق اچھے جذبات کا اظہار کیا۔

ترک صدر نے چیف جسٹس کو مولانا روم کے شہر میں خوش آمدید کہا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ترک آئینی عدالت کے صدر ڈاکٹرز ختوار سلان سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کے عدالتی نظام سے متعلق بتایا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار عالمی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی کے دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان کا تین وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

افغانستان کو مستحکم پڑوسی دیکھنے کیلئے کوشاں ہیں، وزیرخارجہ

Comments are closed.

Scroll To Top