تازہ ترین
چیف جسٹس آج سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے

چیف جسٹس آج سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے

کوئٹہ (10دسمبر، 2018)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار آج سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں عدالت عظمیٰ کے جج صاحبان جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس گلزار سمیت دیگر شریک ہوں گے۔اس سےقبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔کوئٹہ پہنچنے پر چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری برانچ کی نئی عمارت کی جگہ کا معائنہ کیا اور اس موقع پر سپریم کورٹ ،ہائی کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔اس کے علاوہ چیف جسٹس کوئٹہ رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت بھی کریں گے۔چیف جسٹس آج سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عشائیے میں شرکت بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

چیف جسٹس ثاقب دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

پاکستان میں صرف مالدار اور بااثر ہی علاج کراسکتا ہے، چیف جسٹس

Comments are closed.

Scroll To Top