تازہ ترین
چیف الیکشن کمیشن کی زیرصدارت اہم اجلاس، صدارتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ

چیف الیکشن کمیشن کی زیرصدارت اہم اجلاس، صدارتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ

اسلام آباد: (17 اگست 2018) الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔ صدارتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ڈائریکٹر الیکشنز چوہدری ندیم قاسم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات کیلئے پریذائیڈنگ افسران اورپولنگ عملے کی تقرری کردی ہے۔

صدارتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے سے متعلق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر الیکشنز چوہدری ندیم قاسم نے صدارتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صدارتی انتخابات کیلئے پانچ پولنگ اسٹیشنز بنا دیئے گئے ہیں۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کی عمارت کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کیلئے پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی تقرری کردی ہے جنہیں صدارتی انتخابات کے طریقہ کار سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ چاروں صوبائی ہائیکورٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو پریذائیڈنگ افسران مقرر کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ صدارتی انتخابات کیلئے ایک ہزار کے قریب بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا، شہباز شریف

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top