تازہ ترین
چیف آف ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ 15 فروری سے شروع ہوگی

چیف آف ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ 15 فروری سے شروع ہوگی

کراچی (12 فروری 2018) چیف آف ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ 15 فروری سے ایئرمین گالف کورس میں شروع ہوگی۔ ملک کی سب سے بڑی انعامی رقم کی چیمپئن شپ میں 350 گالفرز شریک ہوں گے۔

سینتیسویں چیف آف ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ کی تعارفی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ اسکواڈرن لیڈر محمد محسن خان نے چیمپئن شپ کی تفصیلات بتائیں۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر آئی این کھوکھر اور ایونٹ ایڈوائزر شاہ جہاں صلاح الدین بھی موجود تھے۔

اسکواڈرن لیڈر محمد محسن خان نے بتایا کہ 37ویں چیف آف ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ کی انعامی رقم 40 لاکھ سے بڑھا کر 80 لاکھ کردی گئی ہے۔

یہ پاکستان میں گالف کی سب سے بڑی انعامی رقم والی چیمپئن شپ ہوگی جس کا آغاز 15 فروری سے ایئرمین گالف کورس میں ہوگا۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر کے 350 گالفرز شرکت کریں گے۔ ہول ان ون کرنے والے گالفرز کے لئے 2 گاڑیاں بھی انعام میں رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف سے ترک سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

آئندہ وزیراعظم نوازشریف کی خواہش پر ہوگاچیف جسٹس کی نہیں، راناثناء اللہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top