تازہ ترین
چیئرمین پی سی بی کاانتخاب آج ہوگا

چیئرمین پی سی بی کاانتخاب آج ہوگا

لاہور(04ستمبر، 2018)چیئرمین پی سی بی کاانتخاب آج ہوگاجس کےلیے پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس بورڈ کے ہیڈ کوارٹرمیں طلب کیاگیاہےجبکہ احسان مانی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کاروشن امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کےلیے انتخاب آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بورڈ ہیڈکوارٹرمیں ہوگا۔جس کے لیے قائم مقام چیئرمین افضل حیدر نے گورننگ بورڈ کاخصوصی اجلاس طلب کیاہے۔

چیئرمین کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک جمع کرائے جائیں گے۔بارہ بجے تک جانچ پڑتال ہوگی۔ ساڑھے بارہ بجے تک امیدوارکاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ایک بجے تک چیئرمین کے عہدے کے لیےامیدواروں کےناموں کااعلان کیاجائے گا۔

ایک ہی امیدوارہونے کی صورت میں انتخاب کی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔احسان مانی کے بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کاروشن امکان ہے۔چیئرمین پی سی بی کے انتخاب میں سرپرست اعلٰی وزیراعظم عمران خان کےنامزد2ارکان احسان مانی اور اسد علی خان سمیت گورننگ بورڈ کے9ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔سیالکوٹ ریجن کامعاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے ان کاکوئی نمائندہ ووٹ نہیں دے سکے گا۔

یہ بھی پڑھیے

جاپان پہلی بارایشین گیمزہاکی کا چیمپئن بن گیا

ایشیاکپ کی تیاریاں: قومی ٹیم کاتربیتی کیمپ آج قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا

Comments are closed.

Scroll To Top