تازہ ترین
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کےخلاف تحقیقاتی رپورٹ عمران خان کو پیش

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کےخلاف تحقیقاتی رپورٹ عمران خان کو پیش

اسلام آباد : (9 اگست 2018) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کےخلاف تحقیقاتی رپورٹ عمران خان کو پیش کردی گئی۔ذرائع کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد عمران خان پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کافیصلہ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ عمران خان کوپیش کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نجم سیٹھی کےقریبی عزیزسمیت بیس افراد کوبورڈمیں اہم عہدوں پربھرتی کیاگیا۔ نجم سیٹھی کےایف بی آر اور دوسرے کیسز بھی عمران خان کے سامنے رکھ دیئےگئے۔

حلف اٹھانے کے فوری بعد عمران خان پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کافیصلہ کریں گے ، پی سی بی کے معاملات میں مبینہ بےضابطگیوں پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منظورنظرافراد کی کرکٹ بورڈ میں تعیناتیوں کا بھی جائزہ لیاجائیگا، پی ایس ایل اورکرکٹ بورڈ کی آڈٹ رپورٹ بھی تحقیقاتی رپورٹ کاحصہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

ملکی سیاسی حالات اثراندازنہ ہوئےتواہداف حاصل کرسکیں گے،نجم سیٹھی

پاکستانی بیٹسمینوں کو انگلینڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، نجم سیٹھی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top