تازہ ترین
چیئرمین نیب کی شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز کی بھرپور پیروی کی ہدایت

چیئرمین نیب کی شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز کی بھرپور پیروی کی ہدایت

اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر اور رکن قومی اسمبلی سید افتخار شاہ کیخلاف کیسز بند کرنے سمیت 4 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں کرپشن کی مختلف انکوائریوں، ریفرنسز اور مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف عدالت میں جمع کرائے گئے ریفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب نے شریف خاندان اور سینیٹر اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی بروقت تیاری اور دائر کرانے پر نیب ٹیم کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نیب کا پراسکیوشن ونگ ریفرنسز کی بھرپور انداز میں پیروی کرے۔

نیب بورڈ نے اسپیکر کے پی کے اسمبلی کیخلاف کیس بند کرنے کی منظوری دی، اسد قیصر کیخلاف مختلف شکایات پر نیب میں انکوائری جاری تھی۔ اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین سید آصف ہاشمی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سید افتخار شاہ کیخلاف کرپشن انکوائری بھی بند کردی گئی۔

یہ بھی پڑھئے

نیب کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف دوبارہ ریفرنسز دائر

سندھ حکومت نیب آرڈی نینس پر نظر ثانی کے لئے تیار

Comments are closed.

Scroll To Top