تازہ ترین
چیئرمین نیب کی تمام بیوروز کو دو ماہ کے اندر شکایات کی جانچ پڑتال کی ہدایت

چیئرمین نیب کی تمام بیوروز کو دو ماہ کے اندر شکایات کی جانچ پڑتال کی ہدایت

اسلام آباد: (16 جنوری 2018) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تمام بیوروز کو دو ماہ کے اندر شکایات کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے شکایات کی جانچ پڑتال کیلئے 2 ماہ کے مقررہ وقت سے تجاوز ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے نیب کی تمام بیوروز کو 2 ماہ کے اندر شکایات کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ شکایت کنندگان کو شکایات کے منطقی انجام سے بھی آگاہ کیا جائے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 4 ماہ میں انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ ریجنل بیورو ملتان میں 4 ماہ کے مقررہ وقت میں انویسٹی گیشن مکمل نہ کرنے والے افسر سے وضاحت طلب کرتے ہوئے 7 روز میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سکھر ریجنل بیورو میں سست روی اور وقت پر انکوائریاں مکمل نہ ہونے کا بھی نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے سکھر ریجنل بیورو میں سستی کرنے والے افسران سے وضاحت اور 7 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔اجلاس کے دوران چئیرمین نیب نے کراچی کے 40 اور کے پی کے 10 مقدمات گذشتہ 5 سالوں سے منطقی انجام تک نہ پہنچانے کا بھی نوٹس لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین نیب کا پی سی بی سمیت کھیلوں کے انتظامی اداروں میں مبینہ کرپشن کا نوٹس

چیئرمین نیب کا اسپیشل اسسٹنٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن و دیگر کے خلاف جانچ پڑتال کا حکم

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top