تازہ ترین
چیئرمین نیب نے 16 انکوائریوں کی منظوری دے دی

چیئرمین نیب نے 16 انکوائریوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (13 دسمبر 2018) چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کرپشن شکایات پر 16 انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کرپشن شکایات پر 16 انکوائریوں کی منظوری دی گئی، جبکہ 2 کیسوں میں  تحقیقات کی  منظوری بھی دے دی گئی۔

نیب اعلامیے کے مطابق نثار کھوڑو اور محکمہ خوراک سکھر کے افسران کے خلاف انکوائری ہوگی۔ سابق  ایم این اے  پیر صابر شاہ اور محکمہ محصولات ڈی آئی خان کے افسران اور سابق صوبائی شرجیل میمن عبدالکریم سومرو، سردار قیصرعباس اور دیگر کے خلاف بھی انکوائری ہوگی۔اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیشنل پاور پارک کمپنی، گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی، ایل این جی اور ایل این جی ٹرمینل سمیت لاکھڑا پاور ہاؤس جام شورو کے  افسران کیخلاف بھی  انکوائری ہوگی۔چئیرمین نیب نے سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور جناح میڈیکل کالج پشاور کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ سابق چئیرمین ورکرز ویلفئیرز بورڈ خواجہ صدیق اکبر اور ڈاکٹر امیر خان جوگزائی سمیت اسلم پرویز میمن اور دیگر کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

قرضوں کی مد میں لیئے گئے 95 ارب ڈالر کا پوچھ کر کیا گستاخی کی، چیئرمین نیب

نیب کی کسی سیاسی جماعت کیلئے ہمدردیاں نہیں ہے،چیئرمین نیب

 

Comments are closed.

Scroll To Top