تازہ ترین
چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا سے گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا سے گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد: (09 نومبر 2018) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تمام نشریاتی اداروں سے ڈی جی نیب لاہور کی گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ریکارڈ طلب کرنے کا مقصد قانون کی روشنی میں کارروائی کا آغاز کرنا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام نشریاتی اداروں سے ڈی جی نیب لاہور کی گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی نیب کی گفتگو کا ریکارڈ اس لیے طلب کیا گیا کہ یہ دیکھنا مقصود ہے کہ کیا حقائق کے برعکس ڈی جی نیب نے کوئی بات کی؟ اور قانون کی روشنی میں کارروائی کی جاسکے۔ترجمان نیب نے مزید کہا ہے کہ نیب تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتا ہے۔ اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا تو کیسے ہوا؟

یہ بھی پڑھیے

ڈی جی نیب لاہور کے بیان پر تحریک استحقاق جمع

پاکستان واحد ملک ہے جہاں بدعنوانی کا انڈیکس مسلسل کم ہو رہا ہے، چیئرمین نیب

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top