تازہ ترین
چیئرمین نیب نے شہباز شریف کے الزامات کو مسترد کردیا

چیئرمین نیب نے شہباز شریف کے الزامات کو مسترد کردیا

لاہور: (17 اکتوبر 2018) چیئرمین نیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے عائد کیے جانے والے تمام الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور صرف پاکستان ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام مقدمات اور انکوائریز کو ٹھوس مقدمات اور شواہد کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔نیب چئیرمین نے اسی دورے کے دوران سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران سمیت دیگر اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے کے معاملے پر ایڈشنل ڈائریکٹر نیب لاہور محمد رفیع کو معطل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور نیب کے گٹھ جوڑ کا ثبوت یہ ہے کہ کس طرح مسلم لیگ (ن) کے لیڈرز کے خلاف مجھ ناچیز سمیت 13 مئی کو دہشتگردی کے پرچے کاٹے گئے اور دہشتگردی کی دفعات راجہ ظفر الحق سمیت سب پر لگیں۔ نیب کے اندر حاضریاں، گرفتاریاں بھی ہماری ہوئیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے میرے گرفتاری کے آرڈرز 6 جولائی اور 13 جولائی کے درمیان دے دیئے تھے۔ اس وقت شیخ رشید نے کہا تھا کہ شہباز شریف بھی جیل کی ہوا کھائے گا۔ انہوں نے یہ بات ایسے تو نہیں کی گئی تھی۔ بعد میں نہ جانے کیا ہوا کہ میری گرفتاری موخر ہوگئی۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ مجھے نیب نے کہا کہ خواجہ آصف کے خلاف گواہی دیں گے۔ میں نے کہا کہ آپ نے مجھے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے بلایا ہے؟ خواجہ آصف کے خلاف گواہی کی بات پر میں نے کہا کہ زبان سنبھال لیں۔ نیب سے کہا کہ آپ کو خیال نہیں آتا یہ انتہائی شرمناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ ملتی تھی کہ نیب کے اندر میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائے جارہے ہیں۔ نیب والے ہر کسی کو کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے خلاف گواہی دو گے تو تمیں اچھی نوکری دیں گے۔ افسروں کو کہا جاتا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جاؤ، تمہیں چیف سیکریٹری بنا دیں گے۔ اس بات کا یقین مجھے تب ہوا جب مجھے خود وعدہ معاف بننے کیلئے کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ضمنی انتخابات میں من مانے نتائج کے لئے مجھے جیل میں ڈالا گیا، شہباز شریف

نیب قوانین میں اصلاحات چاہتے ہیں تو ہم حاضر ہیں، فوادچوہدری

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top